ابنا: لندن پوليس نے اتوار کو پہلي بار حاليہ تشدد کے واقعات کے سلسلے ميں اعداد و شمار جاري کئے ہيں ـ پوليس کا کہنا ہے کہ اب تک ايک ہزار آٹھ سو اڑتيس افراد کو گرفتار کيا گيا ہے جن ميں ايک چوتھائي اٹھارہ سال سے کم عمر کے لڑکے ہيں ـ
لندن ميں تشدد ٹاٹن ہيم ميں پوليس کے ہاتھوں سياہ فام شہري کي ہلاکت کے بعد شروع ہوا جو بہت تيزي سے ديگر شہروں ميں بھي پھيل گياـ پوليس کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران محکمہ پوليس سے وابستہ بائيس سے بتيس عمارتوں کو شديد نقصان پہنچا ہےـپوليس نے يہ بھي کہا ہے کہ چھے سے نو اگست تک لندن ميں تين ہزار دو سو چھيانوے مجرمانہ واقعات رونما ہوئے جن ميں چوري اور گاڑيوں اور عمارتوں کو آگ لگانے کے واقعات شامل ہيں ــ............
/169